ویب ڈیسک: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ چھا ئی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔
ملک میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکردو میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی، سکر د و میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،کوئٹہ میں منفی 4، پشاور میں 2، اسلام آباد میں 3، لاہور میں 7 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔