ایک نیوز:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا،پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی پوزیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔
زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں:
الف:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 14،574.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ب:کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 5،013.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ج:زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 19،588.5 ملین ڈالر کیے گئے۔
28 نومبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ملین ڈالر اضافے سے 14،574.8 ملین ڈالر ہو گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 28 نومبر 2025ء کو 19،588.5 ملین ڈالر تھے۔