پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین 3معاہدوں پر دستخط 

اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں

06 December 2025
Pakistan and Asian Development Bank sign 3 agreements

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دستخط کیے گئے3معاہدوں میں ایم ایل ون کراچی روہڑ ی سیکشن، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر کے منصوبے شامل ہیں۔

سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کو38کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، مجموعی رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا۔

 قرض کا مقصد پنجاب میں تعلیم، صحت عامہ اور زرعی شعبے کی بہتری ہے، مجموعی رقم میں سے12کروڑ ڈالر زرعی شعبے کی ترقی کے لیے خرچ ہوں گے،15کروڑ ڈالر نرسنگ اور طبی مراکز کی بہتری کے لیے مختص کیے جائیں گے جبکہ10کروڑ70لاکھ ڈالر تعلیمی شعبے میں فراہم کیے جائیں گے۔ 

تعلیمی شعبے کے لیے فراہم کی جانے والی رقم کا استعمال سیکنڈری سکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات اور سائنسی علوم کی بہتری کے لیے کیا جائے گا، صحت عامہ کے شعبے میں یہ رقم نرسنگ اور طبی مراکز کو بہتر بنانے اور سہولیات میں اضافے کے لیے خرچ ہوگی۔ 

زرعی شعبے کے لیے فراہم کردہ رقم کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ زرعی پیداوار اور معاشی ترقی میں مدد مل سکے،40لاکھ ڈالر امداد کے طور پر دیے جائیں گے اور 12 کروڑ ڈالر رعایتی قرضہ کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔

 یہ رقم پنجاب کی تعلیمی، صحت عامہ اور زرعی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا ہے، جس سے عوامی سہولیات میں بہتری اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

>