ایک نیوز:سونےاورچاندی کی قیمت بڑھ گئی،1600روپےکے اضافے سےفی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار762 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونےکی قیمت1372 روپے کےاضافے سے3لاکھ80 ہزار 454روپے ہوگئی، عا لمی مارکیٹ میں16ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4214 ڈالر پرپہنچ گیا۔
تیس روپےکے اضافے سےفی تولہ چاندی فی تولہ6102روپے پر پہنچ گئی،10گرام چاندی کی قیمت26 روپے کے اضافےسے5231روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.30ڈالر پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرکاروباری ہفتے کےپہلےروز تیزی رہی، انڈیکس میں 1217پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈانڈیکس ایک حد عبور کرگیا۔
مارکیٹ1لاکھ68ہزار303 پر بندہوئی، مجموعی طور پر560کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا، 244کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ197کے شیئرز میں کمی جمعہ کو مارکیٹ167,085پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر1یسےسستا ہو کر بند ہوا،انٹربینک میں ڈالر280روپے41پیسے کی سطح پربند ہوا۔