انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے

08 December 2025
Indonesian President arrives in Pakistan on two-day visit

ایک نیوز: جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔

صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔

May be an image of ‎text that says

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے 2 روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلۂ خیال کریں گے۔

صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا۔

 پاک فضائیہ کےجنگی طیاروں نےانڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی، پاک فضائیہ کےطیاروں نےانڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔

 انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا، پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

 پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے، پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

>