نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کی81.81میٹر کی شاندار تھرو،گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں انکی بھرپور برتری ثابت کی

08 December 2025
Arshad Nadeem's brilliant throw of 81.81 meters won him a gold medal at the National Games.

ویب ڈیسک:پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 81.81 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،واپڈا ہی کے یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کا تھرو پھینک کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں انکی بھرپور برتری ثابت کی اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے متاثرکن ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھا۔

میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فِٹ ہیں اور ان کی توجہ ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے،نیشنل گیمز ملک کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا ماحول بہتر ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سال ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں مضبوط ٹیلنٹ سامنے آئے گا، اب بڑی تعداد میں کھلاڑی نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، جو مثبت تبدیلی کا نشان ہے۔

 

>