ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مہنگائی میں مزید کمی آرہی ہے،قیمتیں کم ہوئی ہیں،امریکی معیشت پہلے سے بہتر ہے،سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے توانائی اور پٹرول کی قیمتیں کم کیں،ہم پہلے ہی بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کررہےہیں،جوبائیڈن نے کسانوں کیلئے کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کیا،چین نے40ارب ڈالر سے زیادہ سویا بین خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے چینی صدر سویا بین معاہدے کو مزید بڑھائیں گے،ہمیں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ورثے میں ملی تھی۔
بائیڈن دور میں کسانوں کو بری طرح کچلا گیا،میرے دور میں زرعی مصنوعات کی فروخت ریکارڈ پر پہنچی،گزشتہ ماہ یوکرین جنگ میں27ہزار فوجی مارے گئے، یوکرین جنگ ختم کرواکے ہلاکتیں روکنا چاہتاہوں۔