گیملنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز:یوٹیوبر رجب بٹ اورندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین نے احکامات جاری کر دئیے

09 December 2025
Gaming app, cybercrime cases: Protective bail granted to YouTubers Rajab Butt and Nadeem Naniwala

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نےبیرون ملک میں موجود ملزمان کے خلاف گیملنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر کیسزمیں معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لیں۔

یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین نے احکامات جاری کر دئیے ،درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے، دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 روز بعد خاموشی توڑ تے ہوئے اپنی ویڈیو میں گرفتاری کے بعد پیش آنیوالےحالات سے آگاہ کیا تھا۔

 ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر کل ایک ویڈیوجاری کی ویڈیو نے شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا، جو ان کی طویل غیرحاضری کے بعد کسی وضاحت کے منتظر تھے۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپس کیس میں گرفتاری کے بعد گزرے دشوار ترین دنوں کا کھل کر ذکر کیا اور کئی بار آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میرے لیے انتہائی کٹھن ثابت ہوئے، جس میں قانونی پیچیدگیاں، عوامی ردِعمل اور شدید تنہائی جیسے چیلنجز شامل تھے۔

انھوں نے بتایا کہ تعاون کے باوجود مجھ پر تشدد ہوا اور گالیاں دی گئیں، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے7سالہ بچے کو ویڈیو کال پر لےکر مجھے گالیاں دلوائیں،ڈکی بھائی نے کہا کہ 3 لاکھ 26 ہزار یو ایس ڈی ٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے، 3 لاکھ 26ہزار یو ایس ڈی ٹی پاکستانی 9 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

>