پاکستان میں2026کی سرکاری تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے تاہم ہر سال تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی متوقع رہتی ہے۔
نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل کب ہوگی چونکہ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت پر منحصر ہوتا ہے، اس لیے تعطیلات کی تاریخوں میں ہر سال معمولی تبدیلیاں آتی ہیں۔
5 فروری کو یومِ کشمیر
21 سے 23 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات
یکم مئی کو یومِ مزدور
28 مئی کو یومِ تکبیر
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے تین روز تک
25 اور 26 جون کو عاشورۂ محرم
14 اگست کو یومِ آزادی
26 اگست کو عید میلادالنبیؐ
9 نومبر کو یومِ اقبال
مزید برآں2026میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی جبکہ26دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہو گی۔
دوسری جانب، متحدہ عرب امارات نے بھی 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 12تعطیلات ہونگی۔
یکم جنوری نیو ایئر ڈے
عیدالفطر کی تین تعطیلات
9 ذوالحج یومِ عرفات
عیدالاضحیٰ کی تین تعطیلات
یکم محرم (نیا اسلامی سال)
12 ربیع الاول عید میلادالنبیؐ
2 سے 3 دسمبر یو اے ای نیشنل ڈے
اس شیڈول میں تبدیلیاں چاند کی رویت کے مطابق متوقع ہیں۔