ریٹفل ڈیڈ کے شریک بانی اور مشہور ردھم گٹارسٹ باب وئیر78برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انہیں جولائی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور پھیپھڑوں کی پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
وہ اپنے اہل خانہ کے درمیان تھےتاہم موت کے وقت اور مقام کی تفصیل نہیں دی گئی،باب وئیر نے کینسر کے علاج کے دوران سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ پارک میں تین روزہ کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
انہوں نے اپنے 60 سالہ موسیقی کیریئر کا جشن منایا، یہ ان کی آخری عوامی پرفارمنس تھی،باب وئیر اور جیری گارسیا گریٹفل ڈیڈ کے مرکزی ارکان تھے،ان کی موسیقی نے راک کے دنیا بھر میں ایک نیا رخ متعارف کرایا تھا۔
باب وئیر کی شخصیت "بابی" کے نام سے جانی جاتی تھی اور انہیں ’’راک موسیقی کا سب سے عظیم ردھم گٹارسٹ‘‘ قرار دیا گیا تھا، جیری گارسیا کی وفات کے بعد انہوں نے سولو کیریئر جاری رکھا اور گریٹفل ڈیڈ کے باقی اراکین کے ساتھ مختلف پروجیکٹس میں حصہ لیا۔
وہ اپنی اہلیہ ناتاشا مونٹر اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔