ایک نیوز:ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپ کی تشہیر کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
عدالت نے 26 جنوری کو ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔
بیرسٹر امرت شیخ وکیل ڈکی بھائی نے کہا کہ سعد الرحمان بیمار ہے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے سعد الرحمان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ملزمان سبحان شریف ، اور ملزم اسد ندیم نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔
این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔