راولپنڈی اوراسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے 


19 January 2026
Strong earthquake tremors felt in Rawalpindi and Islamabad

ایک نیوز:راولپنڈی اوراسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت شمال مغربی کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیاجس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، پشاور اور کے پی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے،شمالی، 74.42 مشرقی طول بلد پر زلزلے کا مرکز رپورٹ ہوا،صبح 11 بج کر 21 منٹ پر شمالی کشمیر میں زلزلہ آیا۔

شہریوں میں خوف و ہراس، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر کا پہاڑی علاقہ قرار دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس ہوئے۔ 

پی ایم ڈی نے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے۔ 

>