سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے بلند سطح پر پہنچ گئی

سونے کی نئی قیمت 4ہزار 300روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر پہنچ گئی

20 January 2026

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں 4ہزار 300روپے کا بڑااضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی نئی قیمت 4ہزار 300روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئی۔

10گرام سونا 3ہزار  686 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 43 ڈالرز اضافے سے 4ہزار  713 فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 87 روپے  کا اضافہ  ہوا، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت  9ہزار 869روپے  ہوگئی ہے۔

>