ایک نیوز:یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست شہری علی احمد نے اپنے وکیل میاں منیب طارق کی وساطت سے دائر کی، سوشل میڈیا ویڈیو میں ملزمان کو ڈکی بھائی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرتے دیکھا گیا۔
موقف میں کہا گیا ہے کہ حیدر علی، مان ڈوگر اور رجب بٹ نے رجب بٹ کی گاڑی میں گھات لگائی، ملزمان نے ڈکی کے بھائی منیب کو زبردستی اٹھایا۔
رجب بٹ اور مان ڈوگر نے منیب کے منہ پر سیاہ کپڑا ڈال کر گاڑی میں قید کیا، حیدر علی نے پورا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کیا ،یہ عمل عوامی اخلاقیات کے خلاف ہےاور عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،ایڈیشنل سیشن جج نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔