مشہور بھارتی گانے ’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت کو 6ماہ ہو چکےہیںلیکن حالیہ دنوں میں ان کی وفات کا معاملہ پھر خبروں میں آیا۔
شیفالی کا انتقال جون 2025 میں صرف 42 سال کی عمر میں ہوا، اور طبی رپورٹس کے مطابق موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) تھی۔
شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے ایک نیا اور متنازع دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی موت کو صرف طبی وجوہات تک محدود نہیں سمجھتے۔
پراگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انکے خیال میں شیفالی پر ’’کالا جادو‘‘ کیا گیا تھا،پراگ نے اس دعوے کے حوالے سے کہا میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن میں یقین کرتا ہوں۔
جہاں بھگوان ہے، وہاں شیطان بھی موجود ہے۔
ان کے مطابق کئی مواقع پر انہیں محسوس ہوا کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا تھا اور ایک بار وہ اس شیطانی چکر سے نکل آئے تھے مگر اس بار معاملہ سنگین تھا۔
پراگ نے مزید کہا کہ عبادت کے دوران بھی انہیں شیفالی میں تبدیلیاں محسوس ہوئیں اور انہیں یقین تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں تھا۔
دوسری جانب طبی ماہرین اور ہسپتال حکام اپنی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شیفالی کی موت دل کے دورے کے سبب ہوئی تھی۔