پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو وائرل ہوتےہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے۔
سارہ عمیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ سارہ عمیر کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل#actress #saraumair #pakistan #dance pic.twitter.com/l67ZwYGoPh
— Aik News (@AikNewsPK) January 24, 2026
اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کی بھارتی گانے پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے2بیٹے ہیں، تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔