ایک نیوز:سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،سونا اور چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا،فی تولہ سونےکی قیمت میںمزید 6ہزار 500روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ،دس سونے کی قیمت میں5573روپے کا اضافہ ہوا،دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 65 ڈالر کا اضافہ ہوا،عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار4988 ڈالر کا ہوگیا ،فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے کے اضافے سے 10ہزار 801 روپے ہوگئی۔