ایک نیوز:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ ہمارے ملک میں اس ملک میں الیکشن چوری ہوتے،اثاثے چھپائے جاتےاور غلط بیانی ہوتی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گل پلازہ جیسے سانحات سے سبق حاصل کرنا چاہیے،دیکھنا ہوگامستقبل میں ایسے سانحات سےکیسے بچا جا سکتا ہے، تمام ذمہ داری حکومت کی ہے،حکومت نے طے کرنا ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو،سانحہ گل پلازہ کے بعد حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟اس معاملے کو طے کرنا ہے دیکھنا ہےکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں مزید عمارتوں کو محفوظ بنانےکیلئےاقدامات کئے جائیں،گل پلازہ جیسی ہزاروں عمارتیں کراچی میں موجود ہیں، ایسے سانحات میں شناخت کاعمل مشکل ہوتاہے،روایتی انداز میں تفتیش ہوئی،سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آئین میں ترامیم معاملات کی بہتری کیلئے کی جاتی ہیں،عجلت میں کی گئی ترامیم سے مسئلے حل نہیں ہوتے، ترامیم راتوں رات نہیں ہوتیں،اس میں وقت لگتا ہے، 18ویں ترمیم کیلئے ڈھائی سال لگے، صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ منصفانہ طریقے سے پیسے خرچ کریں، اس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہیں،اثاثے چھپائے جاتے ہیں،غلط بیانی کی جاتی ہے۔