لاہور:گلبرگ نجی ہوٹل میں آتشزدگی ،2افراد جاں بحق 

جاں بحق ہونیوالوں  کی شناخت  عمران اور 24سالہ شہریار کے نام سے ہوئی

24 January 2026

ایک نیوز:گلبرگ نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ، 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکو کے مطابق نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد یبیسمنٹ میں 3 لاپتہ افراد میں سے  2 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق ہونیوالوں  کی شناخت  عمران اور 24سالہ شہریار کے نام سے ہوئی ،جبکہ ریاض نامی لاپتہ شخص کی تلاش تا حال جاری  ہے۔

>