ایک نیوز:لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں شیر کا بچے کو زخمی کرنے کا واقعہ ،گنگارام ہسپتال میں بچے کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے کے علاج کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا،میڈیکل بورڈ میں ہیڈ آف سرجری2 سینئر پروفیسر،ڈائریکٹر ایمرجنسی اور ہیڈ نرس شامل ہیں، ایم ایس گنگارام ہسپتال بھی5رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار نے متاثرہ بچے اور والدین سے ملاقات کی ہے۔
بعد ازاں ایم ایس گنگارام ڈاکٹر عارف افتخار نے بتایا کہ پولیس بچے کو اسپتال لے کر آئی،گزشتہ روز نجی ہسپتال میں بچے کا علاج کیا گیا ، نجی ہسپتال میں بچے کے بازو سرجری کی گئی، بچے کا بازو کٹ چکا ہے ،اس وقت بچے کی حالت نارمل ہے ، بچے کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔