افواج پاکستان کا گوادر سے دور کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن

سری لنکن حکام اور متعلقہ اہلکار کے اہلِ خانہ نے بروقت اقدام اور تعاون پر پاکستان کا اظہار تشکر کیا

24 January 2026

ایک نیوز:آئی ایس پی آر  کے مطابق افواج پاکستان کا گوادر سے تقریبا 1500 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر کیا گیا ، اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے اپنے جہازوں پی این ایس معاون اور تبوک کو فوری امدادی آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

افواج پاکستان کے جہازوں نے انڈونیشیا کے پرچم بردار جہازایم وی گرے پام (MV GREY PALM) سے بیمار سری لنکن عملہ کو ریسکیو کیا ، بیمار اہلکار کو پی این ایس تبوک پر منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی  گئی۔

پاک بحریہ نے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

سری لنکن حکام اور متعلقہ اہلکار کے اہلِ خانہ نے بروقت اقدام اور تعاون پر پاکستان کا اظہار تشکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔

>