غزہ امن بورڈ میں شمولیت اس امید کے ساتھ کی کہ وہاں امن قائم ہوگا،وزیراعظم

انشااللہ غزہ میں جلد امن قائم ہوگا، فلسطینیوں کوعزت اوروقارکےساتھ ان کے حقوق ملیں گے

24 January 2026

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ  غزہ امن بورڈ میں شمولیت اس امید کے ساتھ کی کہ وہاں امن قائم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  لندن میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ  پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت ملی،کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا،غزہ امن بورڈ میں شمولیت اس امید کے ساتھ کی کہ وہاں امن قائم ہوگا، انشااللہ غزہ میں جلد امن قائم ہوگا، فلسطینیوں کوعزت اوروقارکےساتھ ان کے حقوق ملیں گے۔ 

انہوں نے کہاکہ   ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقا ت مفید رہی، ڈیووس کا دورہ بہت اچھا رہا، صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات شانداررہی،  ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا۔

>