پاکستانی فلم ساز ہدایت کار سید نور اور اداکارہ صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق مزید راز سامنے آگئے۔
مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسے مشہور فلموں کے مصنف ناصر ادیب ان دنوں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی بصیرت افروز گفتگو کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں،حالیہ پوڈکاسٹ میں، انہوں نے فلمی شخصیات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
رواں ہفتے اپنے پوڈکاسٹ میں ناصر ادیب نے فلم سٹار صائمہ کی بات کی جنہیں حال ہی میں ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" میں ان کی اداکاری پر سراہا گیا، ناصر ادیب نے سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی کے بارے میں نئی تفصیلات شیئر کیں۔
ناصر ادیب نے کہا کہ سید نور کی صائمہ سے شادی کے بارے میں انہیں پہلی بار ایک پروڈیوسر کرامت گجر کے ذریعے علم ہوا، جو دونوں کے قریبی دوست تھے،انڈسٹری کے کئی ہدایت کار صائمہ سے شادی کرنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے یہ شادی تنازعہ کا شکار ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں انہیں صائمہ اور سید نور کی شادی پر حیرت ہوئی، کیونکہ صائمہ ایک باپردہ اور محفوظ طبیعت کی مالک تھیںلیکن قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے انہیں ایک آیت یاد آئی،"پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں"، جس کے بعد انہوں نے اپنی رنجشیں ختم کر دیں۔