فرح یوسف کا اقرارالحسن کیساتھ تعلق اور علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا

میری عادت ہے کہ میں ہر بات سب کے ساتھ شیئر نہیں کرتی ہوں

27 January 2026

ویب ڈیسک:پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل کریئٹر فرح یوسف نے اپنے شوہر اقرار الحسن کے ساتھ تعلق اور طلاق کی افواہوں پر اپنا موقف بیان کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریحان طارق کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح یوسف نے اقرار الحسن سے اپنے تعلق کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ شروع میں ہم زیادہ قریب نہیں تھے کیونکہ وہ میرے سینئر تھے، اس لیے احترام کے ساتھ ایک حد تک جھجھک اور خوف بھی تھا لیکن آہستہ آہستہ ہم اچھے دوست بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں فطری طور پر ایک شرمیلی انسان ہوں اور کسی سے زیادہ باتیں شیئر نہیں کرتی، حتیٰ کہ اقرار سے بھی نہیں کرتی اور یہی میری عادت ہے کہ میں ہر بات سب کے ساتھ شیئر نہیں کرتی۔

واضح رہےکہ فرح یوسف، معروف اینکر وسیاست دان اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، جب کہ اقرارالحسن کی پہلی شادی قرۃ العین سے ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جب کہ انہوں نے تیسری شادی عروسہ خان سے کی۔

>