سونے کی قیمت میں مزید 25500 روپےکی کمی 


31 January 2026
Gold price drops by another Rs 25,500

ایک نیوز:عالمی اور مقامی سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 25ہزار 500 کی کمی ہوئی،فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 کا ہوگیا ۔

 دس گرام کی قیمت میں 21 ہزار 862 روپے کی کمی ہوئی،دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں255 ڈالر کی کمی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4895 ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 35ہزار 500 کی کمی ہوئی تھی۔

سونے کی قیمت میں 35ہزار500روپے کمی کے بعد5لاکھ37ہزار363کا ہوگیا ، 10گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی ہوئی،جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں355 ڈالر کی کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5150 ڈالر کا ہوا تھا۔

 

>