ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40پیسے مقرر کی گئی

31 January 2026

ایک نیوز:اوگرا نے فروری کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے 37پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 184 روپے 79 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گریلو سلنڈر75 روپے21 پیسےمہنگا ہوا،ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40پیسے مقرر کی گئی ہے۔

>