یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض کوایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا


03 February 2026
UAE rolls over $2 billion in debt for a few months

ایک نیوز:یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض کو صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 2ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی ، پا کستا ن نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کی درخواست دی تھی۔
 یو اے ای کے3ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں ،جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی۔
 یو اے ای قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے،وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے،رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے۔
چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان ہے۔

>