لاہور ہائیکورٹ :محفوظ بسنت منانے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم 


04 February 2026
Lahore High Court: Orders to ensure all security measures for safe Basant celebrations

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیے دیا ۔

عدالت نے بسنت میں ریڈ وزن والے پارکوں میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا ۔

 بسنت کے فیسٹول کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ،عبوری حکم جاری ہو گیا، جسٹس ملک اویس خالد نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

 عدالت نے مزید سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی ،عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولیات کو فعال رکھا جائے،اے ڈی سی جی نے تین ہسپتال موبلائزڈ کرنے کی رپورٹ پیش کا عبوری حکم دے دیا۔

>