ایک نیوز:امریکی نیوز چینل سی این این نے انکشاف کیا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی اسلحہ سابق افغان فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دیا گیا تھا، سابق سربراہ جان سوپکو (SIGAR) کے مطابق امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں تین لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے،امریکی اسلحہ کی دہشتگردوں کو دستیابی افغانستان کے تمام پڑوسیوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ دہشت گردوں کی امریکی اسلحے تک رسائی چین، ایران اور پاکستان کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے، امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ،امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔
سی این این نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں،دہشتگرد امریکی ساختہ M-4, M-16, M-249،مشین گنز، Remington اسنائپر رائفلز اور Night Vision Devices استعمال کر رہے ہیں،اگست 2025 میں امریکہ نے BLAکو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے برآمد امریکی مہر لگے ہتھیار سی این این کو دکھائے ، ہتھیاروں اور نائٹ وژن آلات کی دستیابی نے دہشتگردوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا،جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے دوران امریکی چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا، امریکی چھوڑے گئے ہتھیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا۔