ایک نیوز:وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہاہےکہ ڈیجیٹل ترقی صرف شمولیتی حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیش کی 5ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے پانچویں جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ،ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے جڑے مواقع اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ،خطاب میں مضبوط گورننس، اور سائبر سکیورٹی پر زور دیا گیا۔
اخلاقی اور شمولیتی ڈیجیٹل ترقی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر اظہارِ خیال:
شزا فاطمہ خواجہ نے کہاکہ ڈیجیٹل ترقی صرف شمولیتی حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے، باہمی تعاون سے ڈیجیٹل تبدیلی ثمر آور بنائی جا سکتی ہے، پاکستان بطور بانی رکن ڈی سی او میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈیجیٹل تعاون میں مشترکہ مقصد اور اشتراک کو کلیدی قرار دیا گیا،وزیر آئی ٹی کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا،وفاقی وزیر آئی ٹی کا مشترکہ اور خوشحال ڈیجیٹل مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا،ڈی سی او کے پلیٹ فارم سے عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کیا۔