پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب جاری ہونگے؟ گورنرسٹیٹ بینک نے بتادیا


05 February 2026
When will the new design currency notes be issued in Pakistan? Governor State Bank has said

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن سٹیٹ بینک بورڈ نے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن سٹیٹ بینک بورڈ نے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے، حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ 5ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 

>