ایک نیوز:سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترلائی کلاں خود کُش دہشتگردی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں ہوئیں، خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کیے گئے ،خود کُش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار ہوگیا، آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجینس کے نتیجے میں کیے گئے ، دوران آپریشن وطن کا ایک بیٹا شہید اور 3زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔