سپریم کورٹ :عمران خان کے13مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقرر


۰۷-فروری-۲۰۲۶
Supreme Court: Imran Khan's 13 different cases scheduled for hearing

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں عمران خان کے13مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے دو رکنی بینچ کو 13مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیا ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کریگا ۔

بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی ہے، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے،بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کیخلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے،سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ہو گی۔

نو مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے،ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئےمقرر ہیں،رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین و کلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔