چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کیخلاف جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا


۰۷-فروری-۲۰۲۶
PCB Chairman dedicates victory against Netherlands to Faheem Ashraf's twin sons

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے147رنز پر آؤٹ ہوئی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو آل راؤنڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔

محسنق نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، آج کا میچ خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان بچوں کی صحت مند اور خوشیاں بھری زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔