ایک نیوز:گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ترلائی کلاں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دھماکا کرنے والے مسلمان کیا انسان بھی نہیں ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا،آئندہ بھی کریں گے،پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست دی،آئندہ بھی شکست دیں گے، نمازیوں کو شہید کیا گیا،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،اسلام آباد خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج کی قیادت کر رہے ہیں،بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد پاکستان میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں،ہماری فوج روزانہ دہشت گردوں کو جہنم و اصل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم نمازیوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا،پاکستان دہشتگردی سے متاثر ممالک میں شامل ہیں،ہمارے فوجی جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔