ٹی20ورلڈ کپ :ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو35رنز سے شکست دیدی


۰۷-فروری-۲۰۲۶
T20 World Cup: West Indies beat Scotland by 35 runs

ایک نیوز:ٹی20ورلڈ کپ کے آج کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو35رنز سے شکست دے دی۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم183رنز کے تعاقب میں147رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،رچی بیرنگٹن42اورٹام بروس35رنز بنا سکے ،روماریوشیفرڈ کی تباہ کن باؤلنگ،ہیٹ ٹرک سمیت5وکٹیں حاصل کیں ۔

جیسن ہولڈر کی3،شامارجوزف اور گوڈاکیش موتی کی ایک ایک وکٹ لی،ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیل کر5وکٹوں پر182رنز بنائے۔

شمرون ہیٹ مائر64اور برینڈن کنگ35رنز بنا کر نمایاں رہے،شرفین ردرفورڈ نے26اورروومین پاویل نے24رنز بنائے ،بریڈکری کی2،مائیکل لیسک،اولیویئر اور سفیان نےایک ایک وکٹ لی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3وکٹوں سےہرا دیا تھا، فہیم اشرف کی شاندار بلے بازی نے قومی ٹیم کو اپ سیٹ ہونے سے بچا لیا ،پاکستانی مڈل آرڈر ایک بار پھرناکام بابر اعظم ٹی 20 دوبارہ نہ چل سکے۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 148رنزکا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 4،محمد نواز ، ابرار احمد اور صائم ایوب نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ نےٹیم کو فتح دلوادی ،فہیم اشرف کی 11گیندوں پر29رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، پاکستان نے 148رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔