اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال 


۰۷-فروری-۲۰۲۶
Azerbaijani counterpart holds telephone conversation with Muhammad Ishaq Dar, discusses regional and global issues

ایک نیوز:وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

 ترجمان کے مطابق آذربائیجانی وزیرِ خارجہ نے آذربائیجانی صدر اور حکومت کا نیک نیتی پیغام پہنچایا، آذربائیجانی حکومت اور عوام کی جانب سے اسلام آباد بم دھماکے کے متاثرین کے لیے تعزیت اور دعائیں۔

وزیرِ خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان وزرائے خارجہ نے پاکستان و آذربائیجان کی دیرپا شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔