نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا


۰۷-فروری-۲۰۲۶
Nawaz Sharif also celebrated Basant in Lahore, also held a dance and a dance.

مسلم لیگ ن کے قائد  اور  سابق وزیراعظم  نواز  شریف نے بھی لاہور  میں بسنت  منائی۔

نواز شریف اندورن لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کےگھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔

اس موقع پر  قائد ن لیگ نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا، اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی رہنما شیخ  روحیل اصغر، خرم بٹ  اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بسنت منانے لوہاری گیٹ پہنچ گئے حمزہ شہباز شریف نے لوہاری گیٹ میں سابق ڈپٹی میئر کی چھت پر گڈی اڑائی۔

حمزہ شہباز نے فیملی کے ہمراہ بسنت منائی، ڈپٹی مئیر نے حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کےلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا، حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات ، حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد کے پیش نظر رکشہ اور گاڑیوں کو اندر آنے سے روک دیا گیا۔