ویب ڈسیسک:بالی وڈکی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ریکھا جی سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت کا ایک کلپ سوش میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر بات چیت کررہی ہیں۔
اس دوران راکھی ساونت نے کہا کہ میں امیتابھ بچن سے کہوں گی کہ وہ بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا میںحیران ہوں کہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کوہی شادی کے لیے کیوں چنا؟ جیا بچن اتنی امیر ترین ہیں لیکن ان کو پہننا اوڑھنا نہیں آتا۔
اس موقع پرراکھی ساونت نےادکارہ جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "مجھے اپنی سالگرہ پر بلائیں میں آپ کو اچھی شلوار قمیض تحفے میں دوں گی"۔
راکھی ساونت نےتنقیدکرتے ہوےکہا جیا بچن کونیا لک اپنانا چاہیے، آپ اپنے بال کو ڈائی( ہیر کلر) کروائیں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ بچن کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میںاداکارہ ریکھا کو ترجیح دوں گی۔