گوری خان نے100  سال پرانی خاندانی جائیداد کو لگژری ریزورٹ میں بدل دیا


۱۶-فروری-۲۰۲۶
Gauri Khan turns 100-year-old family property into luxury resort

 بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے 100سال پرانے آبائی گھر کو لگژری ریزورٹ میں تبدیل کر دیا جس میں ایک رات رہنے کی قیمت 1اکھ 20ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ گوری خان مشہور انٹیریئر ڈیزائنرہیں اور انہوں نے کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو خوبصورت بنایاہےانہوں نے منت میں بھی اپنی ہنر مندی کے جوہر دکھائے جہاں ان کے شوہر شاہ رخ خان اور بچے ان کے ساتھ رہائش پذیرہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی اہلیہ نےاپنے ذاتی گھر کے منصوبے پر کام شروع کیاجو کہ 1933ء کی آبائی جائیدادتھی جس کوگوری نےدوبارہ تعمیرکیا، 6بیڈرومز والایہ خوبصورت گھرپہاڑی علاقے ڈلہاؤسی میں واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ100 سال پرانا تاریخی خاندانی گھر اب ایک لگژری ریزورٹ بن چکا ہے جو عام لوگوں کیلئے پہاڑی مناظر کے ساتھ مل سکتا ہےیہ وہی گھر ہے جہاں گوری خان کی بچپن کی یادیں ہیںجہاں انہوں نے اپنے خاندان اور کزنز کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں گزاریںہیں ۔

واضح رہے کہ گوری خان کے اس منصوبے میں ان کی کزن رستم تیواری نےان کے ساتھ کام کیاہے ، یہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواری کی ملکیت ہےیہ منصوبہ نہ صرف خاندانی یادوں کی تجدید ہے بلکہ گوری خان کی تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادی شناخت کا بھی مظہر ہے۔