زارا نور نے سجل علی سے دوستی ٹوٹنے کی تردید کر دی


۲۲-فروری-۲۰۲۶
Zara Noor denies breaking up with Sajal Ali

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

زارا عباس نےایک انٹریومیں اشارتاً سجل سے تعلقات ختم ہونے پر بات کی ،میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا سجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟جواب میں زارا نے مسکراتے ہوئے کہا الحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے۔

احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا یہ جھوٹ ہے،زارا نور کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اگر دو لوگ ایک دوسرے کو ان فالو کردیںتو لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیںکہ وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، میرے بارے میںیہی مشہور ہے کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔

احمد بٹ نے جب سوال کیا کہ اس تجربے سے آپ نے کیا سیکھا؟ تواس جواب میں زارا نے کہا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ آپ کی انگلیاں واپس آئی ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دوستوں کی بہت لمبی فہرست ہے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اب مجھے اسد منع کرتے ہیں ، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے ہیں۔