اداکار رجنی کانتھ اور کمل ہاسن 45 سال بعد ایک بار پھرسکرین پرنظر آئینگے


۲۳-فروری-۲۰۲۶
Actors Rajinikanth and Kamal Haasan will be seen on screen again after 45 years.

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار رجنی کانتھ اور کمل ہاسن بڑی سکرین پر 45سال بعد ایک ساتھ ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

یہ ایک تاریخی فلم ہےاس فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہونگے اور ریڈ جائنٹ موویز اسے پروڈیوس کرے گی جبکہ کار نیلسن دلیپ کمار نے اس سے قبل 2023 کی بلاک بسٹر فلم جیلر میں رجنی کانتھ کے ساتھ کام کیا تھا جس نے انہیں تامل فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین ہدایت کاروں میں شامل کر دیا۔

اس وقت ر نیلسن دلیپ کمار رجنی کانت کے ساتھ جیلر 2پر بھی کام کر رہے ہیںاس فلم کا نام فائنل نہیں ہوا اس لیے عارضی عنوان دونوں سپر سٹارز کے ناموں کے پہلے حروف کو ملا کر دیا گیا ہے۔

ادکاررجنی کانتھ اور کمل ہا سن نے 1970 اور 1980 کی دہائی میںاکٹھے کام کرتے نظر آتے تھے وہ دور تامل فلموں کاکامیاب دورتھا،اس زمانے کی مشہور تامل فلموں میں اپوروا راگنگل، مونڈرو مدیچو، آورگل،16وایتھنیلے اور نینائتھالے انیککم شامل ہیں ۔

دونوںاداکاروں کی آخری یاد گار فلم 1979 کی فینٹسی فلم علاؤالدینم البھوتا ولاکوم تھی۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار اپنےفلمی کیریئر کے شروع میں کافی بار ایک ساتھ فلموںمیں کام کر چکے ہیںجو کہ آج بھی تامل سنیما کے سنہری دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔