ایک نیوز:جوائے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ڈکی بھائی کے فریزر بنک اکاؤنٹس کو بحال کردیا، عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت میں زیر التوا کیس سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو نہیں کرینگے ، آپکے چینل پر27ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے اسکو ڈیلیٹ نہیں کرینگے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرلیا ۔
عدالت میں این سی سی آئی اے کے ٹیکنیکل گواہ پیش ہوا، این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ،ڈکی بھائی کی جانب سے عدالت میں امرت شیخ ،عثمان لطیف ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،احاطہ عدالت میں امرت شیخ ،عثمان لطیف نے دس ملین فالور ہونے پر ڈکی بھائی کو شیلڈ پیش کی ۔
این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔