نامور ڈیزائنر نیتا نےحیران کن انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے لیے تیار کیے گئے 400 کلو وزنی زیوارت کی حفاظت 5 سیکیورٹی گارڈ کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا نے 2008ء کی مشہور فلم جودھا اکبر کے سیٹ پر ہونے والےکے چند واقعات شیئر کرتےہوے سب کو حیران کر دیا ۔
واضح رہے کہ جودھا اکبر میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل ریتھک روشن نے مرکزی کردار ادا کیااور اس شاہکار فلم کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر تھے۔
نامور خاتون ڈیزائنر نیتا نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات انوکھےپیمانے پر تیار کیےجبکہ زیورات تقریباً 400 کلووزنی تھے، جس کی تیاری کو600 سے زائد دن لگے۔
ڈیزائنر نیتا نےسیٹ کا ایک واقع سناتے ہوے بتایا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایک بار بالی کا ننھا سا موتی گر گیا تو سیٹ پر ہنگامی کیفیت پیدا ہوگئی سب کو لگا کہ کوئی بڑا قیمتی زیور گم ہوگیا ہے لیکن بعدمیں معلوم ہوا کہ صرف ایک موتی تھاجس پرفلم کی پوری ٹیم نے سکون کا سانس لیا۔
نیتا ملبوسات کی معروف ڈیزائنر ہیں جو چار مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں اور بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔