پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انتہائی باصلاحیت چائلڈ سٹار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میر ے جعلی اکاؤنٹس کےملین فالوورز ہیں جس وجہ سے میری اپنی ہی ویڈیوز فلیگ ہوگئی۔
اداکارہ عینا آصف جو آج کل ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں مرکزی کردار کر رہی ہیں حال ہی میںایک انٹرویو میں بتایا کہ میں انسٹاگرام کے علاوہ اور کوئی دوسرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔
عینا آصف نے بتایا کہ ایک مرتبہ ٹک ٹاک پر اپنی ہی انسٹاگرام کی ویڈیو ا پ لوڈ کی تو وہ بین کردی گئی اور کہا گیاکہ آپ نے کانٹینٹ کاپی کیا ہے کیونکہ جو میرے نام کا جعلی اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا اس کے فالوورز کی تعدادملین میں تھی اور انہوں نے وہ ویڈیو پہلے ہی لگائی ہوئی تھی۔
اداکارہ نے دھمکی آمیز لہجے میںکہا کہ اب میںایسا کوئی اکاؤنٹس دیکھوں گی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی ۔
انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے بتایا میری عمرابھی اٹھارہ سال نہیںہوئی اور ابھی شناختی کارڈ نہیں بنا تقریبا 9 ماہ تک بن جائے گا،ایک اور سوال میں کہا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں ہیروئن آرہی ہے؟ان کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ میرے خیال سے ہماری بہت ساری اداکارائیں ہیںجومیرے سے بھی زیادہ چھوٹی عمر سے اداکاری کر رہی ہیں ۔