یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی

۲۷-فروری-۲۰۲۶

ایک نیوز:ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  آئل انڈسٹری نے مجوزہ اضافے کا ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،  مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ورکنگ پیپر کل حکومت کو بھجوایا جائے گا ،قیمتوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی،  حکومت ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی،ٹیکسز اور لیوی میں اضافہ کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی  ہیں،  ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ کم یا قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی  ہیں۔