ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

رمضان کےباوجود ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

۲۷-فروری-۲۰۲۶

ایک نیوز:رمضان کےباوجود ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کی کمی ریکارڈ، ملک میں مہنگائی کی بڑھنے کی مجموعی سالانہ شرح 4.23 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  ہوا، حالیہ ہفتے 14 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 4.49 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 0.81 اور مٹن کی قیمتوں میں 0.63 فیصدکااضافہ ہوا، دہی،دال ماش،بیف اور پاوڈر دودھ بھی مہنگا ہوا۔

رپوٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 29.67 فیصد سستے ہوئے، آلو10.62 اورچکن 9.03 فیصد سستا ہوا، پیاز 7.44 اور انڈے 3.43 فیصد سستے ہوئے، حالیہ ہفتے آٹا اورچینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔