ایک نیوز:وزارت خزانہ کی جانب سےماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری، نان ٹیکس آمدنی میں کمی، درآمدات، ترسیلات زر، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 11.3 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری برآمدات میں 5.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے سات ماہ میں درآمدات میں 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری بیرونی سرمایہ کاری میں 40.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک سال میں مرکزی بینک زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 11.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 16.2 ارب ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے مالی ذخائر میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، ایف بی آر محصولات میں چھ ماہ میں 10.5 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں جولائی تا دسمبر 6.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی شرح 6.5 فیصد تھی، جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار کیشرح 4.82 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 1.80 فیصد تھی، جولائی تا دسمبر مالیاتی خسارے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال مالیاتی خسارہ 541 ارب روپے سے بڑھ گیا،جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔