حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

۰۱-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ، نئی قیمت 266روپے 17پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 5 روپے 16 پیسے اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 280روپے 86پیسے مقرر  ہوگئی۔

وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن  کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔