پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،15000پوائنٹس کی کمی 


۰۲-مارچ-۲۰۲۶
Pakistan stock market plunges by 15,000 points

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی، 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔